امریکی ریاست ٹیکساس میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، 10 افراد ہلاک

  امریکی ریاست ٹیکساس میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، 10 افراد ہلاک


 نیویارک: امریکی ریاست ٹیکساس میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا، حادثے کے نتیجے میں طیارے میں سوار تمام 10 افراد ہلاک ہو گئے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ٹیک آف کرتے ہی طیارے کا ایک انجن خراب ہو گیا اور وہ ہینگر میں جا گرا۔ حادثے کے وقت ہینگر پر عملہ موجود نہیں تھا۔ سرکاری حکام کا کہنا ہے نجی طیارے میں 10 افراد سوار تھے، حکام نے تمام افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کردی۔