بھارت، سبزی کے لئے تیس روپے مانگنے پر شوہر نے بیوی کو تین طلاقیں دے کر گھر سے نکال دیا

01:38 PM, 1 Jul, 2019

نئی دہلی: بھارت میں سبزی کے لئے تیس روپے مانگنے پر بیوی کو تین طلاقیں دینے والے شوہر کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔

بھارتی اخبار کی رپورٹ کے مطابق دارالحکومت نئی دہلی کے مضافاتی علاقے گریٹر نوئیڈا کی رہائشی چار بچوں کی ماں تیس سالہ زینب نے بتایا کہ سبزی کے لئے پیسے مانگنے پر اس کا خاوند صابر شدید طیش میں آگیا، پہلے اسے تشدد کا نشانہ بنایا اور پھر تین طلاقیں دے کر گھر سے نکال دیا۔

پولیس کو درخواست میں زینب نے بتایا کہ اس کا خاوند پہلے بھی اپنے بھائیوں، بہنوں اور ماں کے ساتھ مل کر اسے تشدد کا نشانہ بناتا رہا ہے۔پولیس کے مطابق زینب کے خاوند کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ اس کے دیگر گھر والے مفرور ہیں۔

مزیدخبریں