'(ن) لیگی اراکین کی وزیراعظم سے ملاقات قیادت کی آمرانہ سوچ کیخلاف بغاوت ہے'

'(ن) لیگی اراکین کی وزیراعظم سے ملاقات قیادت کی آمرانہ سوچ کیخلاف بغاوت ہے'
کیپشن: رانا ثناءاللہ کا اپنی صفوں میں بغاوت کا اعتراف (ن) لیگ کے سیاسی مورچے میں شگاف کا ثبوت ہے، فرودس عاشق اعوان۔۔۔۔۔۔فوٹو/ آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ

اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ رانا ثناءاللہ کا اپنی صفوں میں بغاوت کا اعتراف (ن) لیگ کے سیاسی مورچے میں شگاف کا ثبوت ہے۔

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق کا کہنا ہے کہ رانا ثناءاللہ کا اپنی صفوں میں بغاوت کا اعتراف (ن) لیگ کے سیاسی مورچے میں شگاف کا ثبوت ہے۔ پنجاب کے اراکین اسمبلی کی وزیراعظم سے ملاقات (ن) لیگی قیادت کی آمرانہ سوچ کے خلاف بغاوت ہے اوریہ ارکان موروثی غلامی کے لئے تیارنہیں۔

رانا ثنااللہ نے کہا کہ (ن) لیگ کے پاس نہ تو کوئی بیانیہ ہے اورنہ ہی قیادت، جمہوریت اور آئین کی بالادستی کا رونا رونے والوں کے منہ سے مڈٹرم انتخابات کی بات کون سی جمہوریت ہے۔ انہوں نے مزید کہا مغلیہ شاہی خاندان کے خلاف علم بغاوت کا مطلب نئے پاکستان کے قافلے، نظریے اور قیادت پراعتماد ہے۔