گجرات میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، ریڈ بک میں شامل 3 دہشتگرد ہلاک

08:58 AM, 1 Jul, 2019

گجرات: گجرات میں سی ٹی ڈی نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا جبکہ 3 دہشت گرد فرار ہو گئے۔سی ٹی ڈی نے کارروائی کالعدم تحریک طالبان کے 6 دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کی۔

ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی شناخت نادر، طیب اور بلال کے نام سے ہوئی۔ دہشت گردوں کے قبضے سے ہینڈ گرنیڈ، اسلحہ، نقشے اور دیگر سامان بھی برآمد ہوا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک دہشت گرد 2007 میں سرگودھا میں پاکستان ایئر فورس کی بس اور پولیس ٹریننگ سکول پر حملے سمیت متعدد دہشت گردی کی وارداتوں میں ملوث تھے اور ان کے نام ریڈ بک میں بھی شامل تھے۔ سی ٹی ڈی کے مطابق خطرناک دہشت گردوں نے افغانستان سے تربیت حاصل کی تھی۔

مزیدخبریں