چوہدری نثار کی باتوں سے دکھ اور تکلیف ہوتی ہے،نواز شریف

چوہدری نثار کی باتوں سے دکھ اور تکلیف ہوتی ہے،نواز شریف
کیپشن: فوٹو: فائل

لندن : پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ چوہدری نثار کی باتوں سے دکھ اور تکلیف ہوتی ہے،چوہدری نثار کی کسی بات کا جواب نہیں دیا،ہمارے امیدواروں کو شیر کی بجائے جیپ کا نشان دے کرعلیحدہ گروپ بنایا جارہا ہے،الیکشن کومتنازع نہ بنایا جائے۔


لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ بیگم کلثوم نواز کی صحت بہتر ہوتے ہی پاکستان جاوں گا۔ انشا اللہ قوم کو مایوس نہیں کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام تمام معاملات کو دیکھ رہے ہیں۔ سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ دھاندلی سے متعلق حالیہ واقعات انتہائی افسوسناک ہیں۔۔ نوازشریف نے کہا کہ جو شخص ہمیں دن رات گالیاں نکالتا ہے چیف جسٹس اس کے ساتھ نظر آتے ہیں۔جس شخص کونااہل ہوناچاہیے تھا میرے خیال میں وہ نااہلیت کا ایک کلیئر کیس تھا۔وہ شخص ناہل نہیں ہوا۔ اس کیس میں جسٹس فائز عیسیٰ کے ریمارکس بھی سب کے سامنے ہیں۔کیا ان ریمارکس کونظر انداز کرنا چاہیے یا توجہ دینی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ میرے خلاف انتقام کی آگ لگی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کو متنازع نہ بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کے ہاتھ میں کچھ نہیں، وہ کچھ نہیں کرسکتے۔ قوم کسی صورت الیکشن میں دھاندلی کو برداشت نہیں کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ تمام اداروں سے اپیل کرتا ہوں کہ دھاندلی کی روک تھام کے لیے اقدامات کریں۔ نوازشریف نے کہا کہ سینیٹ انتخابات میں جوکچھ ہوا ا±س کو دہرایا جارہا ہے۔ قائد مسلم لیگ ن نوازشریف نے ایک سوال پر کہا کہ چوہدری نثار کی کسی بات کا جواب نہیں دیا۔ چوہدری نثار کی باتوں سے دکھ اور تکلیف ہوتی ہے۔