کراچی : پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ لیاری کوسمندر کا پانی نیچا کرکے بھی پانی پہنچائیں گے، لیاری ہمارا ہے اور ہم لیاری کے ہیں، ہمیں آگے جانا ہے ہم نہیں رکیں گے۔
لیاری کے چیل چوک میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ ہمارا وعدہ پیپلزپارٹی کاوعدہ ہے لیاری میں پانی کا مسئلہ حل کریں گے۔ میں اپنے پہلے الیکشن کیلئے لیاری کا دورہ کررہا ہوں۔انہوں نے کہا کہ وہ واحد جماعت ہے جوانقلابی پروگرام لیکر آسکتے ہیں جوبے روزگار لوگوں کومالی امداد دے سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے پاکستان کوبچانا ہے اور لوگوں کوروزگار فراہم کرنا ہے۔ خواتین کو قرضے دیں گے۔انہوں نے کہا کہ کوئی وال چاکنگ کرکے ہمیں خوفزدہ نہیں کرسکتا۔
واضح رہے کہ جب چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری اپنی انتخابی مہم کیلئے لیاری پہنچے توان کے قافلے پرپتھراو¿ اور نعرے بازی کی گئی۔ بتایا گیا ہے کہ جب بلاول بھٹو نے این اے 246 لیاری میں اپنی انتخابی مہم کا آغاز کیا تو جیسے ہی ان کی گاڑی بہار کالونی پہنچی تووہاں رہائیشیوں نے ان کی گاڑی پرپتھراوشروع کردیا۔