پاک فوج نے انیس ہزار فٹ کی بلندی پھنسے غیرملکی کوہ پیما ﺅ ں کو ریسکیو کر لیا ، ایک کوہ پیما ہلاک

06:04 PM, 1 Jul, 2018

ہنزہ : پاک آرمی کے جوانوں نے التر پیک کو سر کرنے والے 3 غیرملکی پیما ﺅ ں میں سے 2 کو بچالیا جبکہ ایک کوہ پیما ہلاک ہوگیا،تینوں کوہ پیما التر سر چوٹی پر انیس ہزار فٹ کی بلندی پر پھنس گئے تھے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج کے پائلٹس نے ہنزہ کے نزدیک چوٹی پر پھنسے تین کوہ پیماں کو ریسکیو کر لیا ہے۔ تینوں کوہ پیما التر سر چوٹی پر انیس ہزار فٹ کی بلندی پر پھنس گئے تھے جن میں سے آسٹرین کوہ پیما کرسچین ہبر ہلاک ہوگیا جبکہ برطانوی کوہ پیما ٹموتھی ملر اوربروس نورمنڈ خیریت سے ہیں۔


اسسٹنٹ کمشنر ہنزہ ڈاکٹرانیس نے کہا ہے کہ ہنزہ پاک آرمی کے ہیلی کوپٹر نے التر پیک میں پھنسے دو کوہ پیماں کو ریسکیو کرلیا ہے۔ ہلاک کوہ پیما کی لاش اور دونوں برطانوی کوہ پیماں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے گلگت منتقل کردیا گیا ہے۔

مزیدخبریں