بلاول بھٹو کا لیاری میں پتھروں سے استقبال

05:39 PM, 1 Jul, 2018

کراچی : لیاری میں پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے قافلے پر پتھراو¿ کیا گیا۔جب کہ لیاری بہار کالونی میں بلاول بھٹو کے حامی اور مخالفین آمنے سامنے آ گئے۔

تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو کی انتخابی مہم کے سلسلے میں لیاری آمد ہوئی۔جہاں کارکنان نے شدید احتجاج کیا۔کراچی میں آگرہ تاج کالونی میں صورتحال کشیدہ ہو گئی۔جونا مسجد کا علاقہ میدان جنگ بن گیا۔جونا مسجد میں پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو کے قافلے کو روک لیا گیا۔اور قافلے کو دوسری جانب موڑ دیا گیا۔اس دوران بلاول بھٹو کے حامیوں اور مخالف گروپوں نے ایک دوسرے پر پتھراو کیا۔

جب کہ خواتین بھی مٹکے اٹھا کر احتجاج میں شریک ہوئیں۔حالات اتنے خراب ہو گئے کہ پولیس کو مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے شیلنگ کا استعمال کرنا پڑا۔اس کے علاوہ مظاہرین کی طرف سے "رو بلاول رو" کے نعرے بھی لگائے گئے ہیں۔علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ کئی عرصے سے پانی کی فراہمی نہیں کی گئی اور ووٹ مانگنے آ گئے ہیں۔

لیاری کے عوام کا کہنا ہے کہ ا نہیں پینے کیے لیے پانی تک میسر نہیں ہے۔علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ کئی عرصے سے پانی کی فراہمی نہیں کی گئی اور اب ووٹ مانگنے آ گئے ہیں۔مشتعل مظاہرین کی جانب سے بھی پانی دو پانی دو کے نعرے لگا ئے گئے ہیں۔صورتحال اتنی کشیدہ ہو گئی کہ حالات پر قابو پانے کے لیے پولیس کی بھاری نفری کو طلب کرنا پڑا گیا۔

یاد رہے کہ لیاری میں پاکستان پیپلز پارٹی کا بہت اثر و رسوخ تھا اور یہاں کے لوگ بھی پیپلز پارٹی کو سپورٹ کرتے تھے تاہم اب لیاری کے لوگ بھی سہولیات فراہم نہ کرنے پرسراپا احتجاج ہیں۔

مزیدخبریں