سکھر: ملک کے بالائی علاقوں میں ہونیوالی بارشوں کے نتیجہ میں دریائے سندھ میں گڈو اور سکھر بیراج کے مقام پر پانی کی سطح بلند ہوناشروع ہو گئی ہے.
محکمہ آبپاشی زرائع کیمطابق دونوں بیراجوں کے مقام پر پانی کی سطح میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے اور پانی کے چھوٹے ریلے گزر نا شروع ہو گئے ہیں، دوسری جانب سکھر و لاڑکانہ ڈویژن کی انتظامیہ اورصوبائی ڈیزاسٹر منجمنٹ کیجانب سے ممکنہ سیلابی طغیانی سے نمٹنے کیلئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں اور متعلقہ حکا م کو الرٹ کر دیا گیاہے ، مذید براں دریائے سندھ کے بندوں پشتوں کی نگرانی اور مانیٹرنگ بھی کی جا رہی ہے.
کمشنر سکھر ڈویژن محمد عباس بلوچ نے ڈویژن میں ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے تمام مطلوبہ ضروری سہولیات فراہم کرنے والے اداروں کے آفیسرز اور ملازمین کی 10 روز کے لیے چھٹیاں منسوخ کردی ہیں ۔ ڈپٹی کمشنر خیر پور محمد نواز سوہو نے اپنے کیمپ آفس میں مون سون فلڈ کنٹرل روم قائم کر دیا ہے جو سیلاب کی صورتحال کی مانیٹرنگ کریگا.
مذید براں وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اس ضمن میں تمام ضلعوں ، پی ڈی ایم اے اور دیگر متعلقہ اداروں کے خصوصی ہدایات جاری کی ہیں ۔