لاہور: ہنجروال میں بھائی نے 30سالہ بہن کو گھریلو تنازعہ پر پے درپے اینٹوں کے وار کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا۔
مقامی پولیس آفیسر عبدالرزاق کے مطابق ہنجروال کے رہائشی شرافت مسیح نے جمعہ کے روز بہن فرزانہ بی بی سے تلخ کلامی کے نتیجے میں اسے اینٹوں کے وار کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا۔ پولیس آفیسر نے مزید بتایا کہ اینٹوں کے وار کرنے سے فرزانہ کو شدید زخم آئے ۔ قریبی ہسپتال لے جانے پرڈاکٹرز نے بتایاکہ اسکی موت واقع ہو چکی ہے۔
تحقیقاتی آفیسر نعیم نےب بتایاکہ فرزانہ غیر شادی شدہ تھی۔ لاش کا پوسٹ مارٹم کر لیا گیا ہے اورقتل کرنے کی وجہ مزید تحقیقات کے بعد سامنے لائی جائے گی