ہا لی ووڈ کی تھرلر سے بھر پور ڈراﺅنی ترین فلم ”ڈیتھ نوٹ“ کا پہلاٹریلر جاری کرد یا گیا ہے۔
خوف اور دہشت ناک مناظر پر مشتمل یہ ہالی ووڈ سپر نیچرل تھرلر فلم کی کہانی کا مرکزی کردار ایک نوجوان ہے جس کے پاس ایک ایسی کتاب ہے کہ اس کتاب کے صفحات پر جس کا نام لکھے گا اسکی موت واقع ہو جائے گی۔ نوجوان کے پاس یہ قوت اس کتاب کی بدولت آتی ہے۔
فلم میں کام کرنے والے اداکاروں میں نیٹ وولف، مارگریٹ کوئیلے، کیتھ اسٹین فیلڈ، پال نکوچی، شے ویگھم اور ولیم ڈفو سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔
یہ فلم رائے لی اور ڈین لین کی مشترکہ پروڈکشن میں بنائی گئی ہے اور یہ فلم 25 اگست کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔