لاہور: لاہور کے علاقہ شالیمار میں شیلر چوک کے قریب سوتیلی ماں نے مبینہ طور پر 10 سالہ بچی کو گلے میں پھندا ڈال کر قتل جبکہ اس کے بھائی کو چھریوں سے زخمی کر دیا ۔
تفصیلات کے مطابق شالیمار کے علاقے کی رہائشی خاتون نے جائیداد ہتھیانے کیلئے اپنی سوتیلی بیٹی ایمان کو پھندا ڈال کر قتل اور 11سالہ سوتیلے بیٹے عبدالرحمن کو چھریوں کے پے در پے وار کر کے زخمی کر دیا اور فرار ہو گئی.
پولیس حکا م کا کہنا ہے کہ بچی کی لاش برآمد کر لی گئی ہے جس کے گلے پر پھندے کے واضح نشانات ہیں, واردات میں ایمان کے بڑے بھائی عبدالرحمن کو چھریوں کے وار کر کے زخمی کر دیا گیا تھا۔
عبدالرحمن اور مقتولہ ایمان کی دادی ثریا بی بی نے الزام عائد کیا ہے کہ اس کی پوتی کو سوتیلی ماں نے مکان ہتھیانے کی خاطر قتل کیا,پولیس نے اس حوالے سے مختلف پہلووں پر تفتیش شروع کردی ہے۔
ایس پی انوسٹی گیشن سول لائن حسنین حیدر کا کہنا ہے کہ مقتولہ کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے میو ہسپتال مردہ خانے منتقل کر دیا گیا ہے۔