رنبیر بہترین دوست لیکن بہت بُرے فلمساز ہیں، کترینہ کیف

03:29 PM, 1 Jul, 2017

ممبئی: بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ کترینہ کیف اور رنبیر کپور طویل معاشقے اور علیحدگی کے بعد ایک بار پھر اپنی فلم جگا جاسوس کی تشہیر کے سلسلے میں میڈیا پر نظر آ رہے ہیں اور ایک دوسرے کی ٹانگ کھینچنے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دے رہے۔

اس دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کترینہ کیف نے کہا کہ رنبیر بہت اچھا دوست ہے تاہم بطور فلم ساز وہ بہت بُرا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بالی ووڈ فلم انڈسٹری کافی ترقی کر رہی ہے اور وہ ہالی ووڈ کے مقابلے کی فلمیں بنا رہی ہے اور بالی ووڈ کی فلمیں حالیہ سالوں میں بہت پیسہ کما چکی ہے اور بیشتر نے تو ریکارڈ بزنس بھی کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ صرف معیاری فلموں میں کام کرنا چاہتی ہوں اور آئندہ کچھ سالوں میں شائقین فلم کو مزید معیاری فلم دیکھنے کو ملیں گی۔

یاد رہے دونوں اداکار علیحدگی سے قبل ایک ہی فلیٹ میں رہتے تھے لیکن علیحدگی کے بعد دونوں نے نہ صرف اپنی راہیں جدا کر لی تھیں بلکہ ایک دوسرے سے بات چیت بھی بند کر دی تھی جس سے ان کی فلم جگا جاسوس کی شوٹنگ بھی خاصی متاثر ہوئی تھی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں