مورو: پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے سیاسی مخالفین پر طنز کے تیر چلا دیئے۔ وزیراعظم پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سی پیک پر صرف ایک ملک کو اعتراض ہے اور وہ میاں صاحب کا یار ہے۔ عالمی طاقتیں مودی کو گلے لگا رہی ہیں اور نواز شریف مری میں جانوروں کے ساتھ کھیل رہے ہیں۔
انہوں نے پیپلز پارٹی چھوڑ کر جانے والوں کو گندے انڈے قرار دے دیا اور کہتے ہیں گندے انڈوں کو صرف تصویروں کے لئے رکھا گیا ہے انہیں عمران خان بھی ٹکٹ نہیں دے گا۔ پارٹی کارکن امید رکھیں اگلی باری ہماری ہے جبکہ بلاول اور آصفہ آپ کی مستقبل کی قیادت ہیں۔
آصف زرداری نے کہا میاں صاحب آپ 4 سال میں صرف 4 بار اسمبلی میں آئے ہیں اگر یہ ہی معیار ہے تو دوسرا آنیوالا وزیراعظم ایک بار اسمبلی آئے گا یا نہیں آئے گا۔ کیا یہ جمہوریت کے علمبردار اور جمہوری وزیراعظم کا معیار ہے؟۔
انہوں نے کہا میاں صاحب آپ اپنے آپ کو اس ہاؤس کا لیڈر اور وزیراعظم کہتے ہیں آپ سے زیادہ تو محمد خان جونیجو اسمبلی میں آتے تھے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں