گلیات میں ڈولی لفٹ گرنے کے واقعہ میں آخری زخمی دم توڑ گیا ، جاں بحق افراد کی تعداد 13ہوگئی

03:06 PM, 1 Jul, 2017

مری: گلیات میں ڈولی لفٹ گرنے کے واقعہ میں آخری زخمی دم توڑ گیا، جاں بحق افراد کی تعداد 13 ہوگئی جبکہ لفٹ مالک اور دو آپریٹرز کو جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کردیا گیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق گاوں بنواڑی میں تین روز قبل ڈولی لفٹ گرنے کے واقعہ کا آخری زخمی بھی ہسپتال میں چل بسا ،لفٹ میں سوار تمام 13 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں دوسری جانب پولیس نے گرفتار لفٹ مالک اور دو آپریٹرز کو جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کردیا، لفٹ مالک نے کہاکہ ڈولی لفٹ میں 10 سواریوں کی گنجائش ہوتی ہے اور زبردستی اوور لوڈنگ کی گئی، لفٹ جب درمیان میں گئی تو کھائی میں گرگئی، ملزم کا کہنا تھا کہ ہر تیسرے روز ڈولی لفٹ کو چیک کرتے تھے کسی نے نٹ ڈھیلے کیے جس کی وجہ سے حادثہ ہوا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

مزیدخبریں