جدہ: رہائشی اور لیبر قوانین کی خلاف ورز ی کرنے والوں کی عام معافی کی مدت میں مزید 30 دنوں کی توسیع

02:33 PM, 1 Jul, 2017

ریاض: سعودی عرب میں رہائش اور لیبر قوانین کی خلاف ورز ی کرنے والوں کو دی جانے والی عام معافی کی مدت میں مزید 30 دنوں کی توسیع کر دی گئی ۔ جمعہ کو سعودی خبر رساں ادارہ کے مطابق اس توسیع کا اطلاق 25 جون سے ہو گیا ہے جس کے تحت غیر قانونی طور پر قیام پزیر تمام غیر ملکی کسی قسم کے جرمانہ کی ادائیگی کے بغیر سعودی عرب چھوڑ سکیں گے اور انہیں سعودی عرب میں دوبارہ قانونی طور پر آنے کی صورت میں سعودی عرب میں داخلہ کی اجازت بھی ہو گی ۔  

سعودی عرب میں غیر قانونی طور پر قیام پزیر تمام غیر ملکیوں کو یہ رعایت اور عام معافی سعودی وزیر داخلہ پرنس عبدالعزیز بن سعود بن نائف کی ہدایات کے تحت دی جارہی ہے دریں اثناء سعودی پاسپورٹس کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل سلمان بن عبدالعزیز الیحی نے 3 ما ہ قبل دی گئی رعایت سے استفادہ نہ کرنے والے تمام غیرملکی تارکین وطن پر زور دیا ہے کہ وہ سعودی حکومت کی اس رعائت اور عام معافی سے فائدہ اٹھائیں اورجرمانہ کی ادائیگی کے بغیر سعودی عرب سے اپنی روانگی کویقینی بنائیں .

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں.

مزیدخبریں