لاہور : شوبز حلقوں نے فلمسٹار میرا کی جانب سے اگست میں شادی کو ڈرامہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سستی شہرت حاصل کرنے کے لئے میرا نے شادی کا شوشہ چھوڑا ہے ۔
ان حلقوں کا کہنا ہے کہ اداکارہ میرا کے ایک مبینہ شوہر نے ان کے خلاف عدالت میں پہلے ہی اپنی بیوی ہونے کا کیس دائر کر رکھا ہے اور کیس کے فیصلے تک میرا شادی نہیں کر سکتی ، یہ شوشہ انہوں نے میڈیا کی توجہ حاصل کرنے کے لئے چھوڑا ہے کیونکہ میرا آج کل کسی بھی بڑے پراجیکٹ میں کام نہیں کر رہی اور دوسروں کو اپنی طرف متوجہ کروانے کے لئے حکمت عملی کے تحت میرا نے خود یہ خبر لیک کی ہے اگر میرا نے شادی کی تو اس کو ہتھیلیوں پر مہندی کی بجائے ہتھکڑیاں بھی لگ سکتی ہیں ۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔