اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان امریکی اہلکار ریمنڈ ڈیوس کی کتاب کے حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹویٹس کرتے ہوئے لکھا کہ یہ کتاب پورے ملک کو پڑھنی چاہیے کیونکہ اس سے علم ہوتا ہے کہ دنیا میں پاکستانیو کی عزت کیوں نہیں ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا یہ کتاب ملکی تاریخ کا شرمناک باب ہے جس سے پتہ چلتا ہے کہ 4 افراد کے سفاک قاتل کو کیسے سیاسی اور عسکری قیادت نے مل کر بچایا۔
یاد رہے گزشتہ دنوں جنوری 2011 میں لاہور میں دو افراد کو قتل کرنے والے امریکی خفیہ ادارے سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی (سی آئی اے) کے کنٹریکٹر ریمنڈ ڈیوس کی ایک کتاب 'The Contractor: How I Landed in a Pakistani Prison and Ignited a Diplomatic Crisis' منظر عام پر آئی ہے جس میں انہوں نے دعویٰ کیا خون بہا کے عوض ان کی رہائی کا منصوبہ متاثرین کے اہل خانہ کے 18 افراد کی خاموشی پر منحصر تھا اور آئی ایس آئی کے ایجنٹس نے لواحقین پر دیت وصول کرنے کے لیے جس قدر دباؤ ڈالنا ضروری تھا ڈالا گیا۔
کتاب میں مزید بیان کیا گیا ہے کہ پہلے وکیل استغاثہ کی مدد سے کچھ لواحقین نے اس منصوبے کی مخالفت کی کوشش کی جن میں سے ایک مقتول محمد فہیم شمشاد کا بھائی وسیم شمشاد تھا جو بعد ازاں کئی ہفتوں تک نظر نہیں آیا۔
ریمنڈ ڈیوس نے اپنی کتاب میں مزید دعویٰ کیا کہ پاکستانی خفیہ ادارے انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے سابق سربراہ شجاع پاشا ان کی رہائی کی ڈیل کامیاب بنانے میں واضح طور پر مصروف عمل رہے تھے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں