بلوچستان میں سیلاب نے تباہی مچا دی، 12 افراد جاں بحق

12:50 PM, 1 Jul, 2017

حب: حب اور نواحی علاقوں میں سیلابی ریلے 15 افراد کو بہا کر لے گئے۔ مقامی افراد نے رات بھر تلاش جاری رکھی اور 12 افراد کی لاشیں نکال لیں۔ تین افراد کی تلاش کے لئے ریسکیو آپریشن ابھی تک جاری ہے۔

بارش سے حب میں درجنوں مکان بھی متاثر ہوئے ہیں۔ بلوچستان ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے بھی امدادی کارروائیوں کا آغاز کر دیا ہے۔ کوہلو اور ژوب میں بھی طوفانی بارشوں سے ندی نالوں میں طغیانی آ گئی ہے۔

ادھر پنجاب میں بھی مون سون بارشوں کے باعث  نچلے درجے کا سیلاب آ گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جولائی اور اگست میں معمول سے کم بارش ہو گی تاہم دریاؤں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ محمد ریاض کے مطابق فار کاسٹ کے حوالے سے ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے اداروں کو بروقت آگاہ کیا جا رہا ہے جبکہ بارشوں کے باعث دریاؤں میں طغیانی کا خدشہ موجود ہے۔ ان کا کہنا تھا جولائی اور اگست میں معمول سے کم بارشیں ہونگی اور اس وقت دریا کابل میں نوشہرہ کے مقام پر جبکہ دریا چناب میں مرالہ خانکی اور قادر آباد کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں