کیلی فورنیا: امریکا میں مصروف شاہراہ پر طیارے کی کریش لینڈنگ کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست کیلی فورنیا میں دو انجن والے سیسنا طیارے نے مصروف شاہراہ 405فری وے پر کریش لینڈنگ کی، نیچے آتے ہی زمین سے ٹکرانے کے بعد طیارہ آگ کا گولہ بن گیا تاہم معجزانہ طور پر واقعے میں کوئی شخص ہلاک نہیں ہوا۔
Just saw the craziest thing on the 405 near John Wayne airport. Thankfully they're saying everyone on the plane is alive ????????@ABC @CNN @MSNBC pic.twitter.com/auVd9PbsVu
— Wendy Haskell (@WendyHaskell) June 30, 2017
جہاز میں دو میاں بیوی سوار تھے جو باہر نکلنے میں کامیاب ہوگئے مگر انہیں گہری چوٹیں آئیں۔امریکی حکام نے بتایا کہ جان وین ائرپورٹ سے اڑان بھرنے کے چند ہی لمحوں بعد طیارے کا ایک انجن خراب ہوگیا، جس کے باعث پائلٹ نے رخ واپس ہوائی اڈے کی طرف موڑ لیا، تاہم جہاز رن وے تک پہنچنے سے پہلے ہی بے قابو ہوگیا جس کے نتیجے میں پائلٹ نے شاہراہ پر ہی کریش لینڈنگ کی۔ حادثے کے وقت سڑک پر گاڑیوں کی آمد و رفت جاری تھی اور کوئی بڑا سانحہ پیش آسکتا تھا لیکن ایسا نہ ہوا اور معجزانہ طور پر زمین پر موجود کسی شخص کو نقصان نہیں پہنچا.
#PlaneCrash on the 405 near Orange County's John Wayne Airport pic.twitter.com/PD2nPPBiUb
— Chun Chan (@ChunChanRC) June 30, 2017
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں.