معروف فٹبالرلیونل میسی شادی کے بندھن میں بندھ گئے

معروف فٹبالرلیونل میسی شادی کے بندھن میں بندھ گئے

بیونس آئرس:معروف فٹبالرلیونل میسی نے اپنی بچپن کی محبت اینٹولینا روکوزو سے شادی کرلی۔ارجنٹینا کے فٹبال اسٹار لیونل میسی اپنی بچپن کی دوست انٹونیلا روکوزو کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔ 30 سالہ  معروف فٹبالر میسی کی روکوزو کے ساتھ دوستی 5 سال کی عمر میں ہوئی تھی، روکوزو میسی کے سب سے قریبی دوست لوکس سیگلیا کی کزن ہیں جو خود بھی پروفیشنل فٹ بالر ہیں۔

شادی کی یہ تقریب روزاریو شہر کے ایک پرتعیش ہوٹل میں منعقد ہوئی، اس موقع پر ٹی وی چینلز کے کیمرے اور صحافیوں کی بڑی تعداد موجود تھی جب کہ میسی کی شادی کو ‘ویڈنگ آف دی سنچری’ بھی کہا جا رہا ہے۔تقریب میں 260 سے زائد مہمانوں نے شرکت کی، شادی میں میسی کے فٹبال کلب بارسلونا میں ان کے ساتھ کھیلنے والے لیئوس سواریز، نیمار، ژاوی، جیرارڈ پیقے اور گلوکارہ بیوی شکیرا بھی شریک تھی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔