جے آئی ٹی کھودا پہاڑ نکلا چوہا کے مترادف کام کر رہی ہے،رانا ثنا اللہ

09:37 AM, 1 Jul, 2017

لاہور:صوبائی وزیرقانون و پارلیمانی  اموررانا ثناءاللہ خاں نے کہا ہے کہ جے آئی ٹی کھودا پہاڑ نکلا چوہا کے مترادف کام کر رہی ہے۔ایس ای سی پی کے متعلقہ آفیسر سے ہونے والی کوتاہی میں شریف فیملی کا کیا قصور ۔ عمران خان بات بات پر نیا پاکستان بنا دیتاہے۔ سپر یم کورٹ جاوید ہاشمی کو بلائے تو تمام کٹھ پتلیاں او ر ان کو نچانے والے سامنے آجائیں گے۔

یہ کیسی تحقیقات ہیں کہ جے آئی ٹی نہ پانامہ اور نہ ہی لندن گئی ۔ جمعہ کو یہا ں اپنے ایک بیان میں رانا ثناءاللہ خاں نے کہا کہ شریف خاندان کے خلاف اگر منی لانڈرنگ کے ثبو ت ہیں تو وہ سامنے لائے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ایس ای سی پی کے آفیسر نے اپنی کوتاہی چھپانے کے لیے نوٹ لکھنے میں تاخیر کی ہے تو اس کی سزا شر یف فیملی کو نہیں ملنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ وہ نا دیدہ قوت جو جمہوریت کو پٹری سے اتارنا چاہتی ہے وہ اس پاکستان کی مخالف ہے جو قائد اعظم نے بنایا تھا ۔وزیر قانون نے کہا کہ جے آئی ٹی کیس کی پانامہ کیس کی اصل روح کو چھو ڑ کر جے آئی ٹی چوہدری شوگر مل پر دھکے کھا رہی ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

مزیدخبریں