فور جی اسپیکٹرم لائسنس ساڑھے 29کروڑ ڈالر میں فروخت

08:57 AM, 1 Jul, 2017

اسلام آباد: پاکستان میں چوتھا فور جی اسپیکٹرم لائسنس ساڑھے 29 کروڑ ڈالر میں فروخت کردیا گیا ہے، جس کے ذریعے پاکستان میں موبائل فون کے کروڑوں صارفین کو فور جی کی سہولت میسر آسکے گی۔

اسلام آباد میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور وزیرمملکت برائے ٹیلی کام انوشہ رحمان کی موجودگی میں ٹیلی کام حکام اور نجی موبائل فون کمپنی کے درمیان لائسنس کے اجراء کا معاہدہ ہوا۔

فور جی لائسنس کی نیلامی سے قومی خزانے کو ساڑھے 29کروڑ ڈالر کی نان ٹیکس آمدنی حاصل ہوئی ہے۔نجی کمپنی نے فور جی اسپیکٹرم لائسنس کی پوری رقم یک مشت ادا کردی ہے اور وہ جولائی سے فور جی کا باقاعدہ آغاز کرسکے گی۔فورجی لائسنس کے اجراء سے نجی موبائل فون کمپنی کے کروڑوں صارفین کو فائدہ ہوگا اور انہیں تیز ترین انٹرنیٹ کی سہولت میسر ہوسکے گی

مزیدخبریں