2024ء میں پنجاب نے ترقی کی نئی بلندیوں کو چھوا، مریم نواز نے 77 منصوبے شروع کیے: عظمیٰ بخاری

2024ء میں پنجاب نے ترقی کی نئی بلندیوں کو چھوا، مریم نواز نے 77 منصوبے شروع کیے: عظمیٰ بخاری


لاہور: وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ 2024ء پنجاب کے تاریخ کا سب سے کامیاب سال ثابت ہوا، جس میں مریم نواز نے 77 سے زائد عوامی فلاحی منصوبے شروع کیے اور ان میں سے 50 سے زائد مکمل کر لیے ہیں۔

عظمیٰ بخاری نے اپنے بیان میں کہا کہ مریم نواز کی قیادت میں پنجاب حکومت نے یہ تمام منصوبے اپنے وسائل سے شروع کیے، جس سے صوبے میں ترقی اور خوشحالی کی نئی راہیں کھلی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے طلبہ، کسانوں، خواتین، نوجوانوں اور تمام طبقات کو بلا تفریق ریلیف فراہم کیا ہے۔

وزیرِ اطلاعات نے کہا کہ مریم نواز کی قیادت میں پہلی بار اقلیتی برادری کے لیے خصوصی ریلیف پیکیجز کا آغاز کیا گیا، جس سے نہ صرف اقلیتی کمیونٹی کو فائدہ پہنچا بلکہ پنجاب میں معاشرتی ہم آہنگی کو بھی فروغ ملا۔

عظمیٰ بخاری نے سابقہ حکومتوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ "پچھلے 4 سالوں میں پنجاب کے وسائل کو بے دردی سے لوٹا گیا، لیکن مریم نواز نے عوام کے حقوق کا تحفظ کیا اور ان کے لیے عملی اقدامات کیے۔"

ان کا  مزید کہنا تھا کہ آج پنجاب کا معیار زندگی باقی صوبوں سے  بہت بہتر ہے، اور انشاء اللہ آئندہ پانچ سالوں میں ترقی کا یہ سفر اسی رفتار سے جاری رہے گا۔

مصنف کے بارے میں