پاکستان سٹاک مارکیٹ میں نئے سال کے آغاز پر تین تاریخی ریکارڈز قائم

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں نئے سال کے آغاز پر تین تاریخی ریکارڈز قائم

لاہور: 2025 کے پہلے دن پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تین اہم ریکارڈز بنے، جس سے مارکیٹ میں خوشگوار تبدیلی اور سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوا۔

پاکستان سٹاک ایکسچینج نے سال نو کے آغاز پر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، جب 100 انڈیکس میں 2200 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور یہ پہلی بار 1 لاکھ 17 ہزار 341 پوائنٹس تک پہنچا۔ اس کے ساتھ ہی سٹاک مارکیٹ کا اختتام بھی 1881 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 1 لاکھ 17 ہزار کی سطح پر ہوا، جو ایک نیا سنگ میل تھا۔

اس دن 461 کمپنیوں کے شیئرز کی ٹریڈنگ ہوئی، جن میں 258 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ اور 160 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی دیکھنے کو ملی۔ مجموعی طور پر 95 کروڑ 62 لاکھ شیئرز کی ٹریڈنگ ہوئی، جس کی مالیت 46 ارب روپے سے زائد رہی۔

یہ ریکارڈز پاکستان سٹاک مارکیٹ کی مستحکم ترقی اور معیشت میں استحکام کے لیے ایک مثبت اشارہ ہیں، جو سرمایہ کاروں کے اعتماد میں مزید اضافہ کر رہے ہیں۔

مصنف کے بارے میں