سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک ہزار روپے کا اضافہ

 سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک ہزار روپے کا اضافہ

کراچی : نئے سال کے پہلے دن پاکستان میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ دیکھنے کو ملا ہے، جب کہ گزشتہ روز سونے کی قیمت مستحکم رہی تھی۔ سونے کے فی تولہ نرخ میں ایک ہزار روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 73 ہزار 600 روپے تک پہنچ گیا ہے۔

دس گرام سونے کے نرخ میں بھی 857 روپے کا اضافہ ہوا ہے، اور اب دس گرام سونا 2 لاکھ 34 ہزار 568 روپے کا ہوگیا ہے۔ گزشتہ سال سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ دیکھنے کو ملا تھا، اور ایک سال کے دوران پاکستان میں سونے کے نرخوں میں 52 ہزار 600 روپے کا اضافہ ہوا۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ رہا۔ گزشتہ سال فی اونس سونے کے نرخ میں 25.55 فیصد اضافہ ہوا، جس کے نتیجے میں فی اونس سونا 45 ہزار 96 روپے مہنگا ہوگیا۔

مصنف کے بارے میں