یونان کشتی حادثے میں مزید 4 پاکستانیوں کی نعشیں مل گئیں، جاں بحق افراد کی تعداد 9 ہو گئی

یونان کشتی حادثے میں مزید 4 پاکستانیوں کی نعشیں مل گئیں، جاں بحق افراد کی تعداد 9 ہو گئی

گوجرانوالہ : یونان کے جزیرے گیواڈوس میں کشتی حادثے کا شکار ہونے والے مزید 4 پاکستانیوں کی نعشیں مل گئی ہیں، جس کے بعد حادثے میں جاں بحق ہونے والے پاکستانیوں کی تعداد 9 ہو گئی ہے۔ ایف آئی اے کے مطابق، تین نعشوں کی شناخت نارووال کے شبیر، زین علی اور ذیشان کے نام سے ہوئی ہے، البتہ  ایک نعش کی شناخت سیالکوٹ کے اویس علی کے نام سے ہوئی ہے۔

یہ نعشیں یونان کے جزیرے گیواڈوس سے ایتھنز کے ہسپتال منتقل کی گئی ہیں، جہاں پاکستانی سفارت خانہ ان نعشوں کو پاکستان واپس بھیجنے کے انتظامات کر رہا ہے۔ واضح رہے کہ یہ حادثہ 13 اور 14 دسمبر کی درمیانی شب پیش آیا تھا، جب ایک کشتی لیبیا کے علاقے تبروک سے یونان جاتے ہوئے حادثے کا شکار ہو گئی تھی۔ اس حادثے میں 44 پاکستانیوں کو ریسکیو کیا گیا تھا۔ پاکستانی حکام نے واقعے کے حوالے سے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اور متاثرہ خاندانوں کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔

مصنف کے بارے میں