انجیلینا جولی اور بریڈ پٹ کی طلاق کا تصفیہ 8 سال بعد طے پاگیا

انجیلینا جولی اور بریڈ پٹ کی طلاق کا تصفیہ 8 سال بعد طے پاگیا

نیویارک : ہالی وڈ کی مشہور فلم اسٹار جوڑی انجیلینا جولی اور بریڈ پٹ کے درمیان 8 سال کے طویل تنازع کے بعد بالاخر طلاق کا تصفیہ طے پاگیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق، انجیلینا جولی اور بریڈ پٹ نے منگل کے روز لاس اینجلس کی سپیریئر کورٹ میں طلاق کے تصفیے پر دستخط کیے ہیں۔ تاہم، تصفیے کا معاہدہ خفیہ رکھا گیا ہے اور اس کی تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔

انجیلینا جولی کے وکیل کا کہنا ہے کہ اداکارہ طلاق کے تصفیے پر خوش ہیں، لیکن انہوں نے اس کے بارے میں مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔ دوسری طرف، بریڈ پٹ کے نمائندے کی جانب سے ابھی تک کوئی تبصرہ سامنے نہیں آیا۔

یاد رہے کہ انجیلینا جولی اور بریڈ پٹ نے 2014 میں شادی کی تھی، مگر اختلافات کے باعث انجیلینا جولی نے 2016 میں بریڈ پٹ سے علیحدگی کے لیے درخواست دائر کی تھی۔ عدالت نے 2019 میں دونوں کو سنگل ڈیکلیئر کر دیا تھا۔ دونوں اداکاروں کے چھ بچے ہیں، جن کی پرورش دونوں کی مشترکہ ذمہ داری رہی ہے۔

مصنف کے بارے میں