پاکستان سٹاک مارکیٹ میں نئے سال کی ابتدا پر زبردست تیزی

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں نئے سال کی ابتدا پر زبردست تیزی

کراچی : پاکستان سٹاک ایکسچینج  میں نئے سال کے آغاز پر زبردست تیزی دیکھنے کو ملی ہے۔ کاروباری ہفتے کے تیسرے دن کی شروعات بھی مثبت رجحان کے ساتھ ہوئی، جس کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس میں 1600 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ اس اضافے کے ساتھ ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 16 ہزار 802 پوائنٹس کی سطح تک پہنچ گیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر پاکستان سٹاک ایکسچینج کا ہنڈرڈ انڈیکس 132 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ ایک لاکھ 15 ہزار 126 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ ماہرین کے مطابق یہ تیزی اقتصادی اصلاحات اور حکومتی پالیسیوں میں استحکام کے اثرات کا نتیجہ ہو سکتی ہے۔

مصنف کے بارے میں