سیول : نئے سال 2025 کا جشن دنیا بھر میں جوش و خروش سے منایا گیا، تاہم جنوبی کوریا میں یہ سال سوگ کے ماحول میں داخل ہوا۔ 29 دسمبر کو موان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایک طیارہ حادثے کا شکار ہوگیا جس کے نتیجے میں 179 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ اس حادثے میں صرف دو فضائی میزبان بچ سکے تھے، جس کے بعد جنوبی کوریا میں 7 روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا تھا۔
نئے سال کی آمد پر جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیول میں کسی جشن کا اہتمام نہیں کیا گیا۔ اس کی بجائے، گھنٹیاں بجا کر اور حادثے میں مرنے والوں کی یاد میں خاموشی اختیار کی گئی۔