پی ایس ایل سیزن 10 کی ڈرافٹنگ کا وینیو لاہور منتقل ہونے کا امکان

پی ایس ایل سیزن 10 کی ڈرافٹنگ کا وینیو لاہور منتقل ہونے کا امکان

لاہور : پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کی ڈرافٹنگ کا وینیو تبدیل کرنے پر غور کیا جا رہا ہے، اور ذرائع کے مطابق یہ وینیو گوادر سے لاہور منتقل ہو سکتا ہے۔ پی ایس ایل سیزن 10 کے لاجسٹک مسائل کے باعث ڈرافٹنگ کی تقریب لاہور میں کرانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ پی ایس ایل سیزن 10 کی ڈرافٹنگ 11 جنوری کو لاہور میں ہونے کا امکان ہے۔ اس سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اعلان کیا تھا کہ پی ایس ایل کے دسویں ایڈیشن کا پلیئر ڈرافٹ گوادر میں کرایا جائے گا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل سیزن 10 کے لیے 7 اپریل سے 20 مئی تک کی ونڈو رکھی ہے۔

مصنف کے بارے میں