اسلام آباد : وزیراعظم محمد شہبازشریف نے 2025 کے آغاز پر پاکستانی قوم کو نیا سال مبارکباد دی۔ اپنے پیغام میں انہوں نے دعا کی کہ نیا سال پاکستان کے لیے ترقی اور خوشحالی کا آغاز ہو اور اس کا سورج ملک میں بہتر مستقبل کی نوید لے کر طلوع ہو۔ انہوں نے کہا کہ آج کے دن ہم اپنے مستحکم، روشن اور خوشحال مستقبل کا عزم کرتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں یہ عہد کرنا چاہیے کہ ہم پاکستان کی حفاظت اور تعمیر و ترقی میں اپنے خون پسینے سے حصہ ڈالیں گے اور ملک کو مضبوط بنانے کے لیے محنت کریں گے۔