صدر مملکت کی نئے سال کے آغاز پر پاکستانی قوم اور عالمی برادری کو مبارکباد

صدر مملکت کی نئے سال کے آغاز پر پاکستانی قوم اور عالمی برادری کو مبارکباد

اسلام آباد : صدر مملکت آصف علی زرداری نے سال نو کے آغاز پر ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ دعا ہے کہ نیا سال پاکستانی قوم کیلئے امن، استحکام، ترقی اور خوشحالی لے کر آئے، انہوں نے  کہا کہ اُمید کرتا ہوں کہ نیا سال ترقی و خوشحالی اور عالمی سطح پر امن و استحکام کا سال ہو گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک کو درپیش چیلنجز سے نکالنے کیلئے یکجہتی، نظم و ضبط، مسلسل محنت اور لگن کے ساتھ کام کرنا ہوگا، پاکستان کے نوجوانوں کو مواقع فراہم کرکے اُن کی صلاحیتوں کو نکھارنے پر سرمایہ کاری کرنا ضروری ہے۔

صدر زرداری کہنا تھا کہ پاکستان کو مضبوط بنانے کیلئے غریب طبقے کی ترقی پر توجہ مرکوز کرنا ہوگی، بحیثیت قوم گزشتہ سال کی کامیابیوں اور ناکامیوں کا جائزہ لینے، ماضی سے سبق حاصل کرنے کی ضرورت ہے، سال کے آغاز پر عوامی خدمت، امن و استحکام کیلئے محنت سے کام کرنے کا عزم کریں۔انہوں نے  مزید کہا کہ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے نیا سال ہمارے ملک کیلئے کامیابیوں سے بڑا سال ہو۔

مصنف کے بارے میں