کراچی : محکمہ تعلیم سندھ نے موسم سرما کی تعطیلات کے بعد تعلیمی ادارے دوبارہ کھلنے کا اعلان کر دیا ہے۔ ترجمان محکمہ تعلیم کے مطابق، سندھ بھر کے تعلیمی ادارے آج سے معمول کے مطابق کھل گئے ہیں۔
خیال رہے کہ محکمہ تعلیم سندھ نے 21 دسمبر سے 31 دسمبر تک تعلیمی اداروں میں تعطیلات کا اعلان کیا تھا، جو اب مکمل ہو چکی ہیں اور تعلیمی ادارے دوبارہ اپنی معمول کی سرگرمیوں کا آغاز کر چکے ہیں۔