پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ

 پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ

اسلام آباد : حکومت نے پاکستان میں پٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کر دیا ہے۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق، پٹرول کی قیمت میں 56 پیسے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد اس  کی نئی قیمت 252 روپے 66 پیسے فی لیٹر ہو ئی ہے۔

 تاہم  ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 96 پیسے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 258 روپے 34 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔واضح  رہے کہ 15 دسمبر کو حکومت نے پٹرول کی قیمت برقرار رکھی تھی، تاہم ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 5 پیسے کی کمی کی گئی تھی۔

مصنف کے بارے میں