الوداع2024 ،خوش آمدید2025 ، نیا سال، نئی امیدیں

الوداع2024 ،خوش آمدید2025 ، نیا سال، نئی امیدیں

لاہور : پاکستان نے 2025 کے آغاز پر مختلف شہروں میں بھرپور جشن منایا۔ اسلام آباد، کراچی، پشاور اور دیگر شہروں میں آتشبازی کے شاندار مظاہروں نے آسمان کو رنگ و نور سے سجا دیا۔ آتشبازی کا یہ منظر شہریوں کے لیے ایک دلکش تجربہ بن گیا، جہاں آسمان رنگوں میں نہا گیا اور فائر ورکس نے ایک جادوئی ماحول پیدا کر دیا۔

لاہور میں لبرٹی چوک کو رنگ برنگی روشنیوں سے سجایا گیا، جس میں شہریوں نے نیا سال خوشی اور محبت کے ساتھ خوش آمدید کہا۔ کراچی کے بحریہ ٹاؤن میں میوزیکل شو اور ڈانسنگ فاؤنٹین کی محفل سجائی گئی، جہاں لیزر لائٹ شو نے محفل میں چار چاند لگا دیے۔کلفٹن میں باغ ابن قاسم پر کے ایم سی کے میوزیکل ایونٹ میں شہریوں نے محفل کا حصہ بن کر سال نو کا جشن منایا، اور پورا شہر خوشیوں سے گونج اٹھا۔ نئے سال کی آمد پر پاکستان بھر میں خوشی، محبت اور جوش کا ماحول تھا۔

نئی بات میڈیا نیٹ ورک کی جانب سے قوم کو نیا سال مبارک ہو۔

مصنف کے بارے میں