الیکشن میں جانا چاہتے ہیں لیکن ماحول بھی ہوناچاہیے،ان حالات میں ہم کیسے الیکشن مہم چلا سکتے ہیں:مولانافضل الرحمان

09:18 PM, 1 Jan, 2024

نیوویب ڈیسک

ڈیرہ اسماعیل خان:جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان  کاکہنا ہے کہ    الیکشن میں جانا چاہتے ہیں لیکن ماحول بھی ہوناچاہیے،ان حالات میں ہم کیسے الیکشن مہم چلا سکتے ہیں۔مولانا فضل الرحمان  نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ     الیکشن میں جانا چاہتے ہیں لیکن ماحول بھی ہوناچاہیے،ان حالات میں ہم کیسے الیکشن مہم چلا سکتے ہیں۔

لیکشن کمیشن کو ہماری درخواست پر غور کرنا چاہیے۔انکا کہنا تھا کہ حکومت جون میں بجٹ نہیں دے سکے گی۔ان حالات میں ہم کیسے الیکشن مہم چلا سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی ہی نہیں، اختر مینگل کے کاغذات بھی مسترد ہوئے۔ گزشتہ رات قافلے پر ہونے والی فائرنگ سے متعلق مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ جو واقعہ کل رات ہوا، وہ بےامنی کا واقعہ ہے۔ 

ان کا کہنا تھا کہ افغانستان اور پاکستان میں استحکام دونوں کی ضرورت ہے، افغانستان اور پاکستان میں بداعتمادی ہم توڑیں گے۔ عالمی برادری کا اعتماد بحال کرنا ہوگا۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ چار سالوں میں معیشت زمین بوس ہوچکی ہے، ملک پھر سے دیوالیہ ہونے کی طرف جارہا ہے۔ اس وقت ہمیں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی ضرورت نہیں، سیٹ ایڈجسٹمنٹ ضرورت کی بنیاد پر ہوگی۔

مزیدخبریں