ڈھاکہ :بنگلہ دیش کے نوبل انعام یافتہ ماہر اقتصادیات محمد یونس کو 6 ماہ قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ لیبر قوانین کی خلاف ورزی پر بنگلہ دیش کے نوبل انعام یافتہ محمد یونس 6 ماہ قید کی سزا سنائی گئی ہے۔
پروفیسر یونس اور ان کے گرامین ٹیلی کام کے تین ساتھیوں کو لیبر قوانین کے تحت مجرم قرار دیا گیا ہے۔ڈھاکہ کی لیبر کورٹ نے مجرم قرار دیتے ہوئے محمد یونس کو 6 ماہ کی سزا سنائی، اس کے ساتھ ہی ان کے تین ساتھیوں کو بھی سزا سنائی گئی ہے۔
سزا کے فیصلے کے خلاف محمد یونس نے درخواست ضمانت دائر کی جو منظور کر لی گئی۔سزا کے فیصلے کے خلاف محمد یونس ہائیکورٹ سے رجوع کریں گے۔83 سال کے محمد یونس کو اپنے مائیکرو فنانس بینک کے ذریعے لاکھوں لوگوں کو غربت سے نکالنے کے لیے جانا جاتا ہے۔