نیب سزا یافتہ کی 10سال نااہلی کی مدت بحال کریں،قومی احتساب بیورو نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا

  نیب سزا یافتہ کی 10سال نااہلی کی مدت بحال کریں،قومی احتساب بیورو نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا

اسلام آباد :قومی احتساب بیورو نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا ہے۔ نیب نے سزا یافتہ افراد کے الیکشن لڑنے کے معاملے پر اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا ہے۔ 

نیب نے عدالت سے سنگل بینچ کا فیصلہ معطل کرنے کی استدعا کرتے ہوئے کہاکہ الیکشن لڑنے کے لیے نیب سزا یافتہ کی 10سال نااہلی کی مدت بحال کریں۔

نیب کا موقف ہے کہ نیب کے سزا یافتہ افراد الیکشن لڑنے کے لیے ہائیکورٹ کے سنگل بینچ کے فیصلے کا حوالہ دے رہے ہیں۔ جون میں سنگل بینچ نے نیب نااہلی کی مدت 10کے بجائے 5 سال کر دی تھی۔ 


سنگل بینچ کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کی، الیکشن لڑنے کے لیے سنگل بینچ کے فیصلے کا حوالہ دیا جا رہا ہے۔نیب نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت انٹرا کورٹ اپیل میں سنگل بینچ کا فیصلہ فوری معطل کرے۔

مصنف کے بارے میں