تنخواہ  وقت پر نہ ملنے  اور کٹوتیوں سے تنگ  آکر پی ایچ ڈی پروفیسر سبزی فروش بن گیا

06:05 PM, 1 Jan, 2024

نیوویب ڈیسک

پٹیالہ :تنخواہ  وقت پر نہ ملنے  اور کٹوتیوں سے تنگ  آکر پی ایچ ڈی پروفیسر سبزی فروش بن گیا۔پی ایچ ڈی سبزی فروش کے سوشل میڈیا پر چرچے ہورہے ہیں۔ 

ڈاکٹر سندیپ سنگھ پٹیالہ کی جامعہ پنجاب کے شعبہ قانون میں 11 برس تک بطور کانٹریکٹ پروفیسر پڑھاتے رہے لیکن انہیں چانک اپنی ملازمت چھوڑنی پڑ گئی۔انہوں نے لاء میں پی ایچ ڈی کیا، جبکہ لاء سمیت پنجابی، صحافت اور سیاسیات میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی۔ 

 ملازمت چھوڑنے سے متعلق ڈاکٹر سندیپ کا کہنا تھا کہ مجھے نوکری اس وجہ سے چھوڑنی پڑی کیونکہ مجھے تنخواہ وقت پر نہیں ملتی تھی جبکہ اس میں کٹوتی بھی معمول بن گیا تھا۔ 

انہوں نے بتایا کہ ان تمام وجوہات کی بنا پر میرا اس ملازمت سے گزارا مشکل ہوگیا ہے۔ لہٰذا میں نے سبزی بیچنے کا فیصلہ کیا 

اور میں اب پروفیسر سے زیادہ سبزی والا بن کر کمارہا ہوں۔

ڈاکٹر سندیپ سنگھ نے اپنے سبزی کے ٹھیلے پر پی ایچ ڈی سبزی والا تحریر کروایا ہوا ہے۔ وہ گھر گھر جاکر سبزی فروخت کرتے ہیں۔ 

مزیدخبریں