سینیٹ اجلاس ، فوج کے خلاف منفی پروپیگنڈا پر سخت سزا کی قرارداد منظور

05:38 PM, 1 Jan, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آ باد :سینیٹ اجلاس  میں  فوج کے خلاف منفی پروپیگنڈا پر سخت سزا کی قرارداد منظورکی گئی ہے۔  سوشل میڈیا پر فوج مخالف پروپیگنڈا کیخلاف قرار داد منظور ہوئی ہے اس میں   منفی پروپیگنڈا پر سخت سزا کی قرارداد منظور ہوئی ہے۔

 سینیٹ اجلاس میں قرار داد پیپلز پارٹی کے  سینیٹر بہرہ مند تنگی کی طرف سے قرارداد پیش کی گئی  جسے اتفاق رائے سے منظور کرلیا گیا۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ اور ملکی سرحدوں کے تحفظ و دفاع میں مسلح افواج اور دفاعی ایجنسیوں نے بے پناہ قربانیاں دیں، فوج اور سکیورٹی فورسز کے خلاف منفی اور بدنیتی پر مبنی پروپیگینڈا کرنے والوں کو سخت سزا دی جائے۔

قرار داد کے متن کے مطابق   پروپیگنڈے میں ملوث افراد کو سخت سزائیں دی جائیں، ملوث افراد کیلئے عوامی عہدے سے 10 سال تک کی نااہل کی سزا ضروری ہے۔

مزیدخبریں