ارجنٹائن :ڈاکٹروں نے سگریٹ نوشی ترک کرنے کاحل تلاش کرلیا ہے۔سگریٹ نوشی سے چھٹکارا پانا بہت مشکل ہوتا ہے تاہم اب یہ مشکل بھی آسان ہوگئی ہے اور ڈاکٹروں نے اس کا حل تلاش کرلیا ہے۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ سائٹیسین نامی دوا کھانے سے انسان سگریٹ نوشی کی عادت کو ختم کرنے میں دو گنا زیادہ کامیاب ہوسکتا ہے۔
تمباکوشی سے چھٹکارا پانا مشکل ہے لیکن ناممکن نہیں ہے۔ ارجنٹائن کے ڈاکٹروں نے سائٹیسین نامی دوا دریافت کی ہے جو نکوٹین کی طلب کو آہستہ آہستہ ختم کرنے میں مدد دے سکتی ہے۔یہ تحقیق ارجنٹائن کے ڈاکٹروں نے کی ہے جس کے نتائج جسے ایڈکشن نامی جرنل میں شائع کیے گئے ہیں۔
ارجنٹائن میں محققین نے 12 کنٹرول ٹرائلز کا تجزیہ کیا، جس میں تمباکو نوشی کرنے والوں کی کامیابی کی شرحوں کا موازنہ کیا گیا جو سائٹسائن، پلیسبو، ویرینیک لائن کا استعمال کرتے ہیں۔سائٹیسین نامی دوائی وسطی اور مشرقی یورپ میں کئی سالوں سے استعمال ہو رہی ہے حالانکہ یہ امریکہ سمیت بیشتر ممالک میں قابل رسائی نہیں ہے۔ تاہم اس دوا کو حال ہی میں برطانیہ میں ریگولیٹری منظوری ملی ہے اور توقع ہے کہ یہ دوا اس ماہ کے آخر میں دستیاب ہوں گی، تاہم پاکستان میں یہ دوا ابھی دستیاب نہیں ہے۔
محققین کو معلوم ہوا کہ لوگوں کو تمباکو نوشی چھوڑنے میں مدد کرنے میں سائٹسائن کی دوا دیگر ادویات سے دوگنا زیادہ موثر تھیں۔برطانیہ میں گزشتہ 50 سالوں میں سگریٹ نوشی میں نمایاں کمی کے باوجود کئی لوگوں کی اموات کی یہ بنیادی وجہ ہے، رائل سوسائٹی فار پبلک ہیلتھ کے مطابق برطانیہ میں ہر سال تقریباً ایک لاکھ لوگ سگریٹ نوشی کی وجہ سےموت کےمنہ چلے جاتے ہیں۔