پلان بی اور سی ہمارے پاس ہے، اگر بلے کے علاوہ کوئی نشان ملتا ہے تو لیں گے لیکن بائیکاٹ نہیں کریں گے:گوہر خان 

پلان بی اور سی ہمارے پاس ہے، اگر بلے کے علاوہ کوئی نشان ملتا ہے تو لیں گے لیکن بائیکاٹ نہیں کریں گے:گوہر خان 

اسلام آ باد :چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ  پلان بی اور سی ہمارے پاس ہے، اگر بلے کے علاوہ کوئی نشان ملتا ہے تو لیں گے لیکن بائیکاٹ نہیں کریں گے۔چیئرمین پی ٹی آئی  گوہر خان نے  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پلان بی اور سی ہمارے پاس ہے، اگر بلے کے علاوہ کوئی نشان ملتا ہے تو لیں گے لیکن بائیکاٹ نہیں کریں گے۔

ان کاکہنا تھا کہ  پشاور ہائی کورٹ نے نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم دیا لیکن جاری نہیں ہوا۔ الیکشن کمیشن کے ذریعے پی ٹی آئی کو پیچھے دھکیلا جا رہا ہے، ایک وکیل ن لیگ سے جائے تو ٹھیک، پی ٹی آئی سے جائے تو گرفتار ہوتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر پارٹی کا نشان نہ دیا تو مخصوص نشستوں سے مسائل پیدا ہوں گے، سپریم کورٹ نے نان پارٹی بیسڈ الیکشن سے روکا ہے۔ الیکشن کا معاملہ سپریم کورٹ میں ہے، امید ہے کہ عدالتِ عظمیٰ شفاف انتخابات کروائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا مطالبہ الیکشن کمیشن اور عدلیہ سے ہے، چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی کو اب اس معاملے میں مداخلت کرنا ہو گی، سپریم کورٹ اور چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی ان معاملات کا نوٹس لیں۔

مصنف کے بارے میں