ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے میں اہم قدم ، پلاسٹک بیگ  پرپابندی لگادی گئی 

04:46 PM, 1 Jan, 2024

نیوویب ڈیسک

دبئی : ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے میں اہم قدم  اٹھاتے ہوئے پلاسٹک بیگ  پرپابندی لگادی گئی ہے۔ دبئی کے حکام   نےحولیاتی آلودگی کے خاتمے میں  اہم قدم اٹھاتے ہوئے  پلاسٹک بیگ پر پابندی لگادی ہے۔  دبئی کے پرنس شیخ ہمدان بن محمد بن  راشد المخطوم اور چیئرمین ایگزیکٹو کونسل  نے  نئے سال میں ماحولیات کو بہتر بناتے ہوئے ایک اہم قدم اٹھایا ہے اور  اس بارے میں باقاعدہ نوٹس ایشو کردیا ہے۔  اس کا مقصد  لوگوں میں آگہی پھیلانا  بھی ہےکہ وہ اشیا  لیتے ہوئے  پلاسٹک بیگ نہ لیں اوراس کا استعمال ترک کردیں۔


پلاسٹک بیگز کے برعکس کاغذ کے تھیلوں کو ماحول دوست بنانے کے لیے ان کا چند ایک بار استعمال ضروری ہے۔ ۔پلاسٹک آلودگی پر قابو پانے کے لیے ان عالمی کوششوں کا مقصد پلاسٹک کو سمندری ،ماحولیاتی نظام اور جنگلی حیات سے ہونے والے نقصان کو کم کرنا ہے ۔


اگر ایسا نہ ہوسکا تو اگلی دہائی میں سمندر میں پلاسٹک کی مقدار تین گنا بڑھ سکتی ہے ۔سڑک پر جگہ جگہ پلاسٹک بیگز ہی نظر آتے ہیں.
پلاسٹک کو ختم کرنے کے لیے ہم ان کو یا تو ری سائیکل کرسکتے ہیں یا جلا سکتے ہیں ۔اگر ہم پلاسٹک کو جلا دیتے ہیں تو وہ کاربن ڈائی آکسائیڈ،کاربن مونو آکسائیڈ، نائٹروس آکسائیڈ، میتھین ، سلفر ڈائی آکسائیڈ وغیرہ جیسی نقصان دہ کیمیائی گیسوں کا اخراج ہوتا ہے اور یہ گیسیں گرین ہاوس پر اثرانداز ہوتی ہیں اور ہمارے ماحول کو خطرے میں ڈالتے ہیں.

مزیدخبریں