نئے سال میں کیا کرنا ہے؟،شلپا شیٹھی نے ترجیحات طے کرلیں

 نئے سال میں کیا کرنا ہے؟،شلپا شیٹھی نے ترجیحات طے کرلیں

ممبئی : بالی وڈ کی اداکارہ شلپا شیٹھی نے نئے سال کی ترجیحات طے کرلیں۔ نئے سال میں کیا کرنا ہے،بالی وڈ کی اداکارہ شلپا شیٹھی  نے طے کرلیا ہے۔ 

بالی وڈکی اداکارہ شلپا شیٹھی نئے سال میں مزید فٹنس پانا چاہتی ہیں ۔انہوں نے اس بارے میں باقاعدہ انسٹا گرام پر  بھی ویڈیو شیئر کی ہے اور اس میں نئے سال کے عزائم کےحوالے سے  انہوں نے بتایا  ہے کہ وہ  فٹنس کی دیوانی ہیں اور رواں برس مزید فٹنس پر توجہ دیں گی۔

شلپا شیٹھی نے سوشل میڈیا سے دوری کے بارے میں کہاکہ   ایک ہی چیز دیکھ دیکھ کر بور ہوگئی ہوں، سب کچھ ایک جیسا نظر آتا ہے، جب تک کچھ نیا نہیں مل جاتا، سوشل میڈیا سے دوری بہتر ہے۔انسٹا گرام پر شلپا شیٹھی کے فالوورز کی تعداد 2 کروڑ 54 لاکھ سے زیادہ ہے۔ اداکارہ اکثر فیشن آؤٹنگ اور اپنے بچوں کے ساتھ تصاویر مداحوں کے ساتھ شیئر کرتی رہتی ہیں۔

مصنف کے بارے میں