گڈوپاورپلانٹ سسٹم میں خرابی ،بجلی کا بحران شدید ہوگیا

03:49 PM, 1 Jan, 2024

نیوویب ڈیسک

کراچی :گڈوپاورپلانٹ سسٹم میں خرابی کی وجہ سے بجلی کا بحران شدید ہوگیا ہے۔  شدید دھند کے باعث گڈو کے قریب این ٹی ڈی سی کی ٹرانسمیشن لائنز ٹرپ کرگئی تھی، دھند کی وجہ سے 550 اور 220 کے وی کی لائنوں کو نقصان پہنچا تھا، ٹرپنگ سے 500 کے وی کے سرکٹ بریکر کو بھی نقصان پہنچا تھا۔ترجمان کے مطابق گڈو سوئچ یارڈ کے سرکٹ بریکر کوپہنچنے والے نقصانات کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔


این ٹی ڈی سی ذرائع کے مطابق لیسکو سمیت تمام ڈسکوز میں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ گھنٹوں تک پھیل گئی ہے اور لیسکو ریجن میں ہر ایک گھنٹے بعد بجلی کی غیر اعلانیہ بندش جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق  لیسکو کا شارٹ فال ایک ہزار میگاواٹ سےبڑھ گیا اور صرف1500 میگاواٹ بجلی مل رہی ہے، بند پاور پلانٹس آج بھی نہیں چلائے جا سکے، ان پاور پلانٹس میں تھرمل اور کوئلے والے پاور پلانٹس شامل ہیں۔

مزیدخبریں