نواز شریف اور جہانگیر ترین انتخابات میں حصہ لیں گے یا نہیں؟ فیصلہ کل ہوگا، چیف جسٹس کی سربراہی میں 7 رکنی بینچ سماعت کرے گا

نواز شریف اور جہانگیر ترین انتخابات میں حصہ لیں گے یا نہیں؟ فیصلہ کل ہوگا، چیف جسٹس کی سربراہی میں 7 رکنی بینچ سماعت کرے گا
سورس: File

اسلام آباد : سابق وزیر اعظم نواز شریف اور آئی پی پی کے قائد جہانگیر ترین انتخابات میں حصہ لے سکتے ہیں یا نہیں اس کا فیصلہ کل ہوگا۔ آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت نااہلی تاحیات یا پانچ سال ہے کا فیصلہ کرنے کیلئے سپریم کورٹ نے سات رکنی لارجر بینچ تشکیل دیدیا۔

 چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ سات رکنی بنچ کے سربراہ ہونگے۔  بنچ میں جسٹس منصور علی شاہ ،جسٹس یحییٰ آفریدی، جسٹس امین الدین خان ،جسٹس جمال خان مندوخیل ، جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس مسرت ہلالی  شامل ہیں۔  کیس کی سماعت کل ہوگی۔ 

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے نواز شریف اور جہانگیر ترین کو الیکشن کیلئے تاحیات نااہل قرار دیا تھا جس کے بعد گزشتہ حکومت نے الیکشن ایکٹ میں ترمیم کی تھی اور نااہلی کی زیادہ سے زیادہ مدت پانچ سال کردی تھی۔ 


 

مصنف کے بارے میں