"بلا" واپسی کیس: پشاور ہائیکورٹ میں الیکشن کمیشن کی نظرثانی اپیل سماعت کیلئے مقرر

02:46 PM, 1 Jan, 2024

نیوویب ڈیسک

پشاور : پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن فیصلے کیخلاف نظر ثانی اپیل سماعت کیلئے مقرر کردی گئی ہے۔پشاور ہائیکورٹ  کےجسٹس اعجاز انورکل اپیل کی سماعت کرینگے۔

الیکشن کمیشن نے اپیل میں ڈویژن بنچ بنانے کی استدعا کی تھی ۔پشاور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی انٹراپارٹی انتخابات اور تحریک انصاف کے انتخابی نشان بلے سے متعلق الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل کیا تھا۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کالعدم قرار دے دیئے تھے اور انتخابی نشان بلا بھی الاٹ نہیں کیا تھا جس کے بعد پشاور ہائیکورٹ کے سنگل بینچ نے پی ٹی آئی کی اپیل پر فیصلہ معطل کردیا تھا۔ 

مزیدخبریں