اے این ایف کی کارروائیاں، 2 ٹن سے زائد منشیات برآمد، خاتون سمیت 3 ملزمان گرفتار

02:39 PM, 1 Jan, 2024

نیوویب ڈیسک

راولپنڈی:  اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف)نے منشیات سمگلنگ کے خلاف 10 کارروائیوں میں 2 ٹن سے زائد منشیات برآمد کر کےخاتون سمیت تین ملزمان گرفتارکر لیے۔

ترجمان اے این ایف ہیڈ کوارٹر کے مطابق فیصل آباد ایئرپورٹ پر بحرین جانے والے مسافر سے 1.5 کلو آئس برآمدکی ۔جناح ایئرپورٹ کے قریب کوریئر آفس میں دبئی کیلئے بُک کئے گئے پارسل سے 100گرام چرس برآمدکی گئی۔

اے این ایف کے ترجمان کا کہنا ہے کہ قلعہ عبداللہ کے علاقے مزئی اڈا سے 1460 کلو چرس اور 215 کلو ہیروئن برآمدکی گئی اسی طرح پشین سے 510 کلو چرس برآمدکی گئی۔چمن کے علاقے ٹوبہ اچکزئی سے 335.6 کلو چرس برآمدکی گئی۔پشین کے علاقے کلی عالم خان سے 180 کلو چرس برآمدکی گئی۔

 ترجمان نے بتایا کہ مورگاہ بارڈد، خیبر سے چار مختلف کاروائیوں میں 68.4 کلو چرس برآمدکی گئی۔ایک اور کارروائی میں خیبر کے علاقے کباڑی مارکیٹ میں منشیات بنانے والی فیکٹری سے 6 کلو ہیروئن برآمدکی گئی۔ اسی طرح چاغی کے پہاڑی علاقے سے 17 کلو کرسٹل ہیروئن برآمدکی گئی۔ترنول پھاٹک اسلام آباد کے قریب گاڑی سے 4.8 کلو چرس برآمد کرکے میاں بیوی چار بچوں سمیت گرفتارکیے گئے۔

اے این ایف ہیڈ کوارٹر کے ترجمان کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

مزیدخبریں