عمیر نیازی کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر

02:17 PM, 1 Jan, 2024

نیوویب ڈیسک

لاہور: لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ترجمان عمیر نیازی کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیل سماعت کیلئے منظور  کر لی گئی۔

 اپیلیٹ ٹریبونل میں شامل جسٹس مرزا وقاص رؤف اور جسٹس چودھری عبدالعزیزنے عمیر نیازی کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیل سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے فریقین کو نوٹسز جاری کردیئے۔

ترجمان بانی پی ٹی آئی عمیر نیازی نے ریٹرننگ افسر کی جانب سے اپنے کاغذات نامزدگی حلقہ 89 میانوالی سے مسترد کرنے کے فیصلے کو لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ میں چیلنج کیا تھا۔

 عمیر نیازی کے وکلاء لامیہ نیازی اور ملک جواد اصغر عدالت میں پیش ہوئے۔

مزیدخبریں